پرینکا گاندھی کا آج سے امیٹھی کا دو روزہ دورہ

   

امیٹھی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پیر سے امیٹھی حلقہ کا دو روزہ دورہ کرینگی ۔ کانگریس امیٹھی یونٹ کے ترجمان انیل سنگھ نے کہا کہ پرینکا گاندھی پیر کی صبح امیٹھی پہونچیں گی ۔ وہ امکان ہے کہ پارٹی ورکرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرینگی اور علاقہ کا دورہ کرینگی ۔ پرینکا گاندھی سے کانگریس کو جاریہ لوک سبھا انتخابات میں کافی امیدیں ہیں اور وہ مشرقی یو پی کی انچارچ ہیں۔