پرینکا گاندھی کی مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد

   

سوشیل میڈیا میں عوام کی جانب سے ستائش
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری(سیاست نیوز) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس پرینکا گاندھی نے مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد پیش کی ۔ پرینکا گاندھی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X پر مبارکباد کے پیام کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ آپ سب کو شب برات کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے لکھا کہ عبادت اور رحمت کی اس رات میں ملک میں امن ، سکون اور بھائی چارہ کیلئے دعا کرتی ہوں ۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی ان دنوں اترپردیش میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شریک ہیں۔ اترپردیش میں کانگریس کو مستحکم کرنے پرینکا گاندھی مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرکے انہوں نے مسلمانوں کا دل جیتنے کی کوشش کی ہے ۔ سوشیل میڈیا میں پرینکا گاندھی کے اس پیام کی کافی تشہیر کی گئی اور عوام کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کی ستائش کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوچکی ہیں اور توقع ہے کہ والدہ کی جگہ حلقہ لوک سبھا رائے بریلی سے پرینکا گاندھی الیکشن لڑیں گی۔ 1