پرینکا گاندھی کے ساتھ یوپی پولیس کی مبینہ بدسلوکی۔ ویڈیو

,

   

شہریت ترمیمی ایکٹ اور امکانی این آرسی کے خلاف ملک بھر میں جہاں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجارہا ہے وہیں یوپی میں اب تک احتجاج کے دوران پولیس کی مبینہ فائیرنگ میں ہلاک ہونے والی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی اترپردیش میں کانگریس کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا دوسری مرتبہ یوپی میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے ملاقات کے لئے پہنچی تھیں۔

قبل انہیں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو یوپی پولیس نے متاثرین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور پھر ایک مرتبہ پرینکا گاندھی یوپی کے سابق پولیس عہدیدار مسٹر دارپوری کے بشمول دیگر متاثرین سے ملاقات کے لئے پہنچی تو انہیں روک دیاگیا۔

وائیرل ویڈیو میں پرینکا گاندھی دعوی کررہی ہیں کہ پولیس عہدیداروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کا کالر پکڑ کر کھینچا اور انہیں نیچے گرادیا۔

پرینکا گاندھی مسلسل یوپی انتظامیہ اور پولیس کو اپنی تنقید وں کا نشانہ بنارہی ہیں۔

پرینکا گاندھی یوپی پولیس کوچکما دے کر او پارٹی کارکن کی موٹر سیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ مگر کچھ فاصلے پر جاکر پولیس نے دوبارہ موٹرسیکل کو اپنے گھیرے میں لیا۔

YouTube video