پرینیتی نے اسرائیلی مارشل آرٹس کیوں سیکھا

   


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ فلم کوڈ نیم ترنگا میں ایک ایلیٹ ایجنٹ کے طور پر اپنے کردار سے مکمل انصاف کرنے کے لیے انہیں تین ماہ تک اسرائیلی مارشل آرٹ فارم کراو ماگا سیکھنا پڑا۔اسرائیل کی دفاعی افواج کے لیے تیار کردہ کراو ماگا ایکیڈو، جوڈو، کراٹے، اور باکسنگ اورکشتی میں استعمال ہونے والی تکنیکوں کے امتزاج سے ماخوذ ہے۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ایک ایجنٹ کی اہم ایکشن تکنیکوں میں سے ایک ہاتھ سے لڑنا ہے، اس لیے میں نے اپنے ایکشن سیکوینس کو درست کرنے کے لیے مکمل 3 ماہ تک کراو ماگا، مارشل آرٹس کی ایک شکل سیکھی ہے۔یہ مارشل آرٹس کی ایک بہت ہی جسمانی اور ذہنی طور پر مطالبہ کرنے والی شکل ہے کیونکہ اس کی نہ صرف سخت حرکت ہوتی ہے بلکہ اسے اپنے اردگرد کے ماحول کے بارے میں بہت زیادہ ذہنی بیداری کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس میں ایک ایجنٹ کومشن پرکیا کرنا ہوتا ہے۔پرینیتی نے مزید کہا ہے کہ میرے زیادہ تر فائٹ سیکونس ایسے مردوں کے خلاف تھے جو مجھ سے کافی لمبے تھے جیسے اسٹنٹ مین اور شریک اداکار شرد کیلکر اور بعض اوقات فائٹ سیکونس میں انہیں اپنے پورے جسمانی وزن کے ساتھ لڑنے کی ضرورت پڑتی تھی۔پرینیتی نے کہا کہ زیادہ تردن میں شوٹنگ کے اختتام پر ان کے پورے جسم پر زخم اور خراشیں ہوتی تھیں اور اگلے دن زیادہ سے زیادہ میک اپ کی ضرورت میرے چہرے پر نہیں بلکہ اپنی چوٹوں کو چھپانے کے لیے ہوتی تھی۔ میں اس سے بے حد خوش ہوں کہ لوگ جس طرح ٹریلر میں میرے ایکشن شاٹس کو پسند کررہے ہیں اور یہ بہت بڑی بات ہے۔ مجھ جیسا کوئی جس نے پہلے کبھی ایکشن نہیں کیا ہے اس کیلئے یہ سنگ میل ہے۔کوڈ نیم ترنگا میں پرینیتی کے ساتھ ہارڈی سندھو بھی ہیں اور یہ 14 اکتوبرکو ریلیز ہونے والی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اس فلم کے ضمن میں مزید کہاکہ وہ اس فلم میں اپنے ایکشن مناظر سے کافی لطف اندوز ہوئی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ سینماگھروں میں شائقین بھی ان کے ایکشن مناظر کو کافی پسند کریں گے ۔