پرینیتی کی فلم’سائنا‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

   

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ‘سائنا’ کا پہلا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے ۔پرینیتی چوپڑا ان دنوں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی سوانح ‘سائنا’ میں کام کررہی ہیں۔اس فلم کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے ، تیس سیکنڈ کے ٹریلر کے آخر میں پرینیتی کی جھلک نظر آئی اور ان کا ایک ڈائیلاگ بھی،‘سامنے کوئی بھی ہو، میں تو بس مار دوں گی’۔ امول گپتے کی ہدایت میں بنی یہ فلم 2019 سے زیر بحث ہے ۔ پہلے خیال تھا کہ اس فلم میں شردھا کپورمرکزی کرداراداکرسکتی ہیں لیکن بات نہیں بن پائی ۔ بعد ازاں پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔ اس فلم کا پریمیئر سنیماگھروں میں 26 مارچ کو ہوگا۔