پر نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی آج شادی

   

ممبئی : فلم اسٹار پرنیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے ارکان خاندان سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچ گیا تھا جہاں ان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنیتی اور راگھو کی شادی کے لیے ‘دی لیلا پیلس’ کا مہنگا ترین ‘مہاراجہ سویٹ بک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔ اسی دوران یہ اطلاع ہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنی کزن پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔ پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکہ میں ہیں۔پرینکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرنیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرنیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔