بھوپال ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں دو نوجوانوں کو ٹک ٹاک ویڈیو میں پستول دکھاتے ہوئے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ تبصرے حاصل کرنے او رلائیک کرنے کیلئے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر ان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار نوجوان نے بتایاکہ میں نے یہ ویڈیو بنایا تھا۔ میرے ساتھی نے بتایا تھا کہ ایسا کرنے سے شہرت ملتی ہے۔