پستہ ہاوز کوٹلہ عالیجاہ کی 10 ویں سالگرہ خصوصی پیشکش

   

ایگ اور ترکاری پف 10 سال پرانے دام میں دستیاب
بالائی منزل پر ریسٹورنٹ اور عربین مندی کے لیے وسیع ڈائننگ ہالس کا قیام
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : پستہ ہاوز عالیجاہ کوٹلہ کی 10 ویں سالگرہ آج عظیم الشان پیمانہ پر منائی گئی ۔ صدر نشین پستہ ہاوز محمد عبدالمجید نے بتایا کہ 10 سال پہلے انڈاپف کا دام 5 روپئے اور ترکاری پف بھی 5 روپئے میں دستیاب تھا ۔ الحمدﷲ پستہ ہاوز عالیجاہ کوٹلہ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر انڈاپف اور ترکاری پف کو دس سال پرانے دام صرف 5 روپئے میں معزز گاہکوں کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں عثمانیہ بسکٹ 90 روپئے میں آدھا کیلو اور کولڈ کیک 200 روپئے کیلو کے دام پر فروخت کیا جارہا ہے ۔ محمد عبدالمجید نے بتایا کہ پستہ ہاوز کوٹلہ عالیجاہ کے دس سال کی تکمیل پر معزز گاہکوں کی بہتر خدمت کے لیے اوپری منزل پر وسیع و عریض شاہانہ انداز کا نہایت خوبصورت ، بہترین فرنیچر سے مزین سنٹرلی ایرکنڈیشنڈ ڈائننگ ہالس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جہاں پستہ ہاوز کی روایتی لذیذ دکنی ، مغلائی حیدرآبادی چائنیز ، تنوری کبابس ، چکن ، مٹن اور فش مندی ، بیکری کے جملہ تازہ بہ تازہ اشیاء اور زعفرانی چائے دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پردہ دار خواتین کے لیے خصوصی نشستیں مہیا ہیں ۔ جناب محمد عبدالمجید نے بتایا کہ پستہ ہاوز عالیجاہ کوٹلہ کی جشن سالگرہ کے موقع پر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سابق رکن اسمبلی مجلس اتحاد المسلمین جناب ممتاز احمد خاں ، کارپوریٹر پتھر گٹی جناب سہیل قادری اعزازی مہمانوں کے طور پر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائرکٹرس پستہ ہاوز محمد عبدالمحسی اور محمد محدث نے معزز مہمانوں و گاہکوں کا خیر مقدم کیا ۔۔