بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ او بی سی کو بڑھے ہوئے ریزرویشن کے فوائد دینا پارٹی کا عزم ہے ۔ کمل ناتھ کو آج ایک تقریب میں مختلف پسماندہ طبقات کی تنظیموں نے اعزاز سے نوازا۔ ان تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کئی فیصلے لے کر او بی سی کے مفاد میں کام کیا ہے ۔ اس میں او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دینا بھی شامل ہے ۔اس تقریب کے بعدمسٹر کمل ناتھ نے ٹوئٹ کیا کہ آج انہوں نے بھوپال کے مانس بھون میں مختلف پسماندہ طبقات کی تنظیموں کی طرف سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کرکے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کیا۔ہمارا عزم ہے کہ پسماندہ طبقات کو ریزرویشن کے فوائد فراہم کریں، ان کے مفاد، ترقی اور بہبود کے لیے مسلسل کام کریں۔