پشاور خود کش دھماکے میں ملوث

   

۔ 3 ملزمان کی شناخت ، مزید 6 زخمی فوت
اسلام آباد۔ پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور خود کش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے، ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔ دریں اثناء خود کش حملے کے مزید 6 زخمی انتقال کر گئے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں، واقعہ میں مزید 6 افراد کے انتقال کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ واقعہ میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی زیر علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔