اسلام آباد۔ 17 اکتوبر (ایجنسیز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف اپوزیشن کا عدالت سے رجوع اور آل پارٹیز اکانفرنس بلانے کا اعلان۔ دوسری جانب گورنر بھی سیاسی رابطہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم پشاور کے شہری سڑکوں کی تاحال بندش سے پریشان ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاز کے بعد صوبے میں سیاسی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ احتجاجی سیاست کے ساتھ اب اپوزیشن جماعتوں نے پشاورہائی کورٹ سے بھی رجوع کر لیا ہے۔ دوسری جانب عوامی سطح پر احتجاج کا سلسلہ تو تھم گیا ہے لیکن صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب بھی زیادہ تر راستوں کی بندش شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ صوبہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے۔