پشپا 2 میں بالی ووڈ ویلن کی آمد

   


حیدرآباد ۔ ٹالی ووڈ سوپر اسٹار الو ارجن اپنی پچھلی ریلیز فلم پشپا کی بمپر کامیابی کے بعد اگلے پین انڈیا اسٹار کے طور پر ابھرے ہیں۔ سوپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا منڈنا اسٹارر ڈائریکٹر سوکمار کی فلم نے تمام زبانوں میں دھوم مچا دی۔ جس کے بعد فلم میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا کے کرداروں پر میمز اور ریلز بھی زبردست طریقے سے بنائے گئے۔ اب ان سوپر اسٹارز نے اپنی اگلی فلم کی تیاری شروع کردی ہے۔ پشپا کے بعد ڈائریکٹر سوکمار پشپا 2 لے کر آرہے ہیں۔ جس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔ فلم کے سیٹ سے کچھ دیر پہلے ہی الو ارجن کا پہلا لک بھی منظر عام پر آیا ہے ۔ اس پر بھی کافی ہنگامہ ہوا۔ اب خبر ہے کہ اس فلم میں ایک اور شاندار اسٹار کی انٹری ہوئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق فلم میں ایک طاقتور اسٹار نے انٹری دی ہے جس میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا شامل ہیں۔ اداکار کو اس سے قبل سوپر اسٹار سلمان خانکترینہ کیف اسٹارر ٹائیگر زندہ ہے کے ذریعے ناظرین کا پیار ملا ہے۔ جی ہاں، ہم سجاد دل افروز کی بات کر رہے ہیں۔ جو ٹائیگر زندہ میں مین ولن کے کردار میں تھے۔ اس فلم میں سجاد دل افروز اور سلمان خان کے درمیان آن سکرین زبردست لڑائی ہوئی۔ سجاد دل افروز فلم کے ذریعے راتوں رات سرخیوں میں آگئے۔ اب سجاد نے فلم پشپا 2 کے لیے الو ارجن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس خبر کو دیکھ کر مداحوں نے اس وقت خوشی سے ناچنا شروع کر دیا ہے۔الو ارجن اور مندنا کے مداحوں کو اس فلم پشپا کے دوسرے حصہ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔