حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) پشپا 2 فلم کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانہ جو جم کرنے کے دوران زخمی ہوگئی تھیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی اور دوبارہ فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ 28 سالہ اداکارہ جو فلم انیمل، بھیشما اور گیتا گووندم میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کرچکی ہیں نے بتایا کہ جم کرنے کے دوران ان کے پیر پر چوٹ لگی تھی۔ ان کے پیر پر پلاسٹر لگایا گیا ہے۔ سیدھے پیر پر زخم آنے کے بعد وہ گھر پر آرام کررہی ہیں اور بہت جلد وہ دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ ش