پشپا2 کی تیاریاں ،الوارجن نے فیس 100کروڑ کردی

   

حیدرآباد۔ ٹالی ووڈ سوپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا منڈنا اسٹارر ڈائریکٹر سوکمار کی فلم پشپا 2 کی معلومات کافی دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم کے پہلے حصے کی زبردست کامیابی کے بعد دوسرے حصے کے متعلق ناظرین میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ جس کے بعد فلم بنانے والوں نے دوسرے حصے کو بھی بڑا اور شاندار بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران فلم کے بارے میں کئی طرح کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ جس کے باعث شائقین کاجوش ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔اگر آپ بھی پشپا 2 کی شوٹنگ کے شیڈول کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس فلم کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن-رشمیکا منڈنا اسٹارر فلم جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں ریلیز ہوگی۔الو ارجن-رشمیکا منڈنا اسٹارر یہ فلم بہت ہی بڑے پیمانے پر بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی ابھی شروع نہیں ہوئی۔ ایسے میں یہ فلم شوٹنگ شروع ہونے کے تقریباً 1 سال بعد ہی تھیٹر تک پہنچ سکے گی۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم بنانے والے فلم کو 2023 کے آخر تک ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔یہی نہیں پشپا 2 کے بارے میں سب سے بڑی اطلاع یہ ہے کہ اس فلم کے دوسرے حصے میں تامل سنیما کے مشہور اسٹار وجے سیتھوپتی کا بھی داخلہ ہونے جا رہا ہے۔ وجے سیتھوپتی اس فلم میں خوفناک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔یہاں یہ بحث ہے کہ آر آر آر اور کے جی ایف 2 کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر سوکمار بھی پشپا 2 کو ایک عظیم سطح پر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس فلم کی تیاری کے بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم سازوں نے پشپا 2 کے لیے 400 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔دریں اثنا، یہ خبر بھی ہے کہ فلم پشپا کی بمپر کامیابی کے بعد، ٹالی ووڈ سوپر اسٹار الو ارجن نے فلم کے دوسرے حصے کے لیے اپنی فیس میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سوپر اسٹار اللو ارجن اب پشپا 2 کے لیے پورے 100 کروڑ روپے لینے جا رہے ہیں۔