پلائی ووڈ کمپنی میں خوفناک آتشزدگی

   

الپوزا: کیرالا کے الپوزا کے چیرتھلائی کے پلی پورم میں واقع مالابار سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایک پلائی ووڈ مینوفیکچرنگ کمپنی میں چہارشنبہکے روز زبردست آگ لگ گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق‘‘ کمپنی میں صبح 3.30 بجے آگ لگی۔ جس کی آواز بہت زیادہ تھی۔ آسمان میں آگ کے شعلے دکھائی دے رہے تھے ۔آگ بجھانے کے لیے الپوزا اور کوچی سے کم از کم 12 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔کمپنی کی چھت سے کثیف دھواں اٹھنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر آگ کے شعلوں نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔