پلواماں حملہ انتخابات میں مودی کو مدد پہنچانے کے لئے کیاگیاتھا۔ راج ٹھاکرے کا بڑا بیان۔

,

   

ممبئی- مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ حملہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مدد کرنے کے ارادے سے کیا گیا تھا۔

مسٹر ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک میں اشتعال پھیلا یا جائے گااور انتخابات کے نزدیک اس طرح کے حملے کئے جائیں گے ۔

مسٹر ٹھاکرے نے ایم این ایس کے 13 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہمارے جوان شہید ہوئے اور ہمیں بتایا گیا کہ ہم لوگوں کو سوال نہیں پوچھنا چاہے ۔

میں نے پہلے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 2019 کے انتخابات سے قبل نریندر مودی اور یہ حکومت جنگ جیسی صورت حال پیدا کرے گئے ،ایسا اندازہ تو عام بات ہے

۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ حملہ ابھی کیوں ہوا ‘‘۔انہوں نے ہوائی کارروائی میں شدت پسندوںکے مارے جانے کے بارے میں کئی سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی سخت نکتہ چینی کی

۔وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ساتھ اتحاد کر کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کی بات پر خاموش رہے لیکن کہا کہ مناسب وقت آنے پر اپنے منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔