پلوامہ حملہ کے بعد بی جے پی او ر سنگھ پریوار فرقہ پرستی کو فرو غ دے رہے ہیں : سی پی آئی لیڈر سیتا رام یچوری 

,

   

نئی دہلی :کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی سنٹرل کمیٹی کی منعقدہ اجلاس میں پلوامہ حملو ں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایئر اسٹرائک اور اس کے بعد پاکستان کی کارروائی اور پھر ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی سے ہندوستان کو پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کو ختم کھرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر دباؤ ڈالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلا ف پور ا ملک متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ دہشت گرد حملو ں کے بعد بی جے پی اور سنگھ پریوار ملک میں فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہے ۔

سیتا رام یچودی نے کہا کہ ہماری پارٹی سی پی آئی نے بی جے پی او را س کے لیڈران کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے ۔ سی پی آئی لیڈر نے بتایاکہ مودی حکومت کشمیر پالیسی پر پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں سب سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر اسٹرائک کے حملوں کو لے کر بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

سیتارام نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے اڈانی گروپ کو ملک کے پانچ بڑے حوالہ کردئے ہیں اس گروپ کو اس معاملہ میں کوئی تجربہ نہیں ہے ۔