پلوامہ دہشت گرد حملہ : فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ کی ٹیم شہیدوں کے ورثاء میں ۵۰؍لاکھ روپے تقسیم کئے ۔ بالی ووڈ فنکاروں نے حملہ کی سخت مذمت کی ۔ 

,

   

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں دہشت گرد حملوں میں تقریبا ۴۴؍ فوجی شہید ہوگئے ۔ ملک میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والو ں نے اپنے اپنے طریقہ سے شہیدوں کے ورثاء کی امداد کررہے ہیں ۔ وہیں بالی ووڈ کے ستارے بھی اس دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس خیر کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

انیل کپور ، اجئے دیوگن ، مادھوری ڈکشٹ ، رتیش دیشمکھ کی فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ کی پوری ٹیم نے مل کر شہیدوں کے ورثاء میں ۵۰؍ لاکھ روپے عطیہ دئے ۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فنکاروں جن میں اجئے دیوگن ، پرینکا چوپڑہ، شاہد کپور، شاہ رخ خان ، ورون دھون ، عامر خان، عالیہ بھٹ ، رشی کپور سمیت کئی فنکاروں نے اس حملہ کی سخت مذمت کی ہے ۔ امیتابھ بچن نے بھی شہیدوں کے گھر والوں کو عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ بالی ووڈ نے حملہ والے دن کو ’’ بلاک ڈے ‘‘ قرار دیا ہے ۔ کنگنا روات نے فلم منی کارنیکا کی شاندار کامیابی پر منعقد کی جانے والی پارٹی میں آنے سے انکار کردیا ۔ شبانہ اعظمی او رجاوید اختر نے پاکستان میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ۔

وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی سالگرہ جو ۱۷؍ فروری کو واقع تھی منانے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے ۔