پلوامہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ،دوسرا زخمی

   

سری نگر، 21مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پریچھو علاقے میں جمعرات کو جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر پولیس ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کھار کدل پریچھو علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو جنگجوؤں نے پولیس اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔