سری نگر ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں سڈکو کے کولڈ اسٹور عمارت کی چھت سے گرنے کے نتیجے میں دو غیر مقامی ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لاسی پورہ میں گذشتہ شام دیر گئے دو غیر مقامی مزدور سڈکو کے لوڈ اسٹور عمارت کی چھت سے گر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گر چہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ مہلوکین کی شناخت 18 سالہ لدوا کمار ولد سکھاری کمار اور 25 سالہ کمال کمار ساکنان سون بہار کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔