پنت آئی پی ایل کیلئے فٹ ہوگئے ، محمد سمیع ایونٹ سے باہر

   

نئی دہلی۔ رشبھ پنت مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے لیے پوری طرح تیار ہیں کیونکہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے فٹنس مل گئی ہے ، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیرکو میڈیکل اور فٹنس اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔30 دسمبر 2022 کو روڑکی، اتراکھنڈ کے قریب ایک جان لیوا سڑک حادثے کے بعد 14ماہ مشق اور بحالی کے وسیع عمل سے گزرنے کے بعد رشبھ پنت کو اب آئندہ آئی پی ایل کے لیے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 پنت کی ایکشن میں واپسی کا ایونٹ بنے گا۔ وہ ایک اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے متعدد سرجریوں اور وسیع بحالی سے گزر چکے ہیں جہاں وہ کرکٹ ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی نے فاسٹ بولروں محمد سمیع اور پرسدھ کرشنا کے بارے میں ایک طبی اپ ڈیٹ بھی فراہم کیا، کہا کہ فاسٹ بولروں کی جوڑی اپنے متعلقہ مسائل کی وجہ سے سرجری کروانے کے بعد آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن سے محروم رہیں گی۔ سمیع کی ایڑی کی کامیاب سرجری کی گئی جیسا کہ وہ گزشتہ ماہ ہندوستان کی 2023 ونڈے ورلڈکپ مہم کے دوران زخمی ہو ئے تھے اور19 نومبرکو نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں شکست کے بعد سے انہوں نے کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیلی ہے