پنت سب سے بہترین وکٹ کیپر

   

دبئی : ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشپھ پنت اس وقت جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں 13 ویں مقام پر موجود ہیں، اور وہ اس طرح دنیا کے وکٹ کیپروں میں سب سے بہترین مقام پر موجود ہیں۔ پنت جنہوں نے دورۂ آسٹریلیا پر سڈنی اور برسبین ٹسٹ میں شاندار بیٹنگ کی ہے، جس کی ہر گوشہ سے تعریف کی جارہی ہے، ان مظاہروں کی بدولت پنت کے نام آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی کے 691 نشانات درج ہیں، جس کی بدولت وہ سب سے بہترین وکٹ کیپر بنے ہوئے ہیں۔ ان کے بعد آفریقی کپتان کوئنٹن ڈی کاک کے نام 677 نشانات درج ہیں، جس کی بدولت وہ 15 ویں مقام پر موجود ہیں۔یادر ہیکہ دورہ آسٹریلیا پر پنت نے تیزترین ایک ہزار رنز کا دھونی کا سابق ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔