پنجاب اسمبلی انتخابات کے مدنظر اکالی دل نے مزید 4 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان

   

چندی گڑھ: مطابق شرومنی اکالی دل نے منگل کو اگلے سال ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے مزید چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ایس اے ڈی کے اعلان کردہ امیدواروں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے سینئر شرومنی اکالی دل رہنما دلجیت سنگھ چیمہ نے بتایا کہ بلدیو سنگھ کو سنام سے ہرپال جونیجا کو پٹیالہ اربن سیٹ سے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق صدر گوبند سنگھ لونگوال کو لہرا سے اور ہردیو سنگھ میگھ کو بلوانہ سے نامزد کیا گیا ہے جون میں ایس اے ڈی نے 117 رکنی پنجاب اسمبلی نشست کے انتخابات کے لیے بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا اتحاد کے تحت مایاوتی کی زیرقیادت بی ایس پی 117 میں سے 20 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ ایس اے ڈی باقی تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔