پنجاب میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے دو اہم کارکن گرفتار

   

چنڈی گڑھ: سرحد پار دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ایک بڑا دھچکا لگاتے ہوئے ریاستی اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی)، پنجاب میں موہالی نے ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کیا ہے ، جن کا براہ راست تعلق پاکستان میں بی کے آئی دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا اور امریکہ میں مقیم ہیپی پاسیان سے ہے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جگدیش سنگھ عرف جگا ساکن محکمہ جنگلات، ہریکے پٹن، تھانہ ہریکے ، ترن تارن اور شبھدیپ سنگھ اولکھ عرف شب ساکن گاؤں جونیکے ، تھانہ چوہلہ صاحب، ترن تارن جھجھار سنگھ ایونیو، چوکی گمٹالہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے اس کے پاس سے دو .32 بور پستول اور پانچ راؤنڈ برآمد کئے ۔