پنجاب میں کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

   

چمکور صاحب سے چنّی اور امرتسر مشرق سے نوجوت سنگھ سدھو امیدوار
چنڈی گڑھ: پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے 86 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی ایک مرتبہ پھر چمکور صاحب (محفوظ) سیٹ سے مقابلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ نوجوت سنگھ سدھو اپنی موجودہ سیٹ امرتسر مشرق، سکھجندر سنگھ رندھاوا اپنی موجودہ سیٹ ڈیرا بابا نانک اور اوپی سونی بھی اپنے موجودہ حلقہ انتخاب امرتسر وسط سے ہی انتخابی میدان میں اتریں گے۔ حال ہی میں کانگریس میں شامل ہونے والی اداکار سونو سود کی بہن مالویکا سود موگا سے پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ خیال رہے کہ پنجاب کی تمام 117 اسمبلی سیٹوں پر 14 فروری کو پولنگ ہوگی۔