پنجاب میں 31مار چ تک مکمل امتناعات

,

   

چندی گڑھ۔ کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے اتوار کے روز 31مارچ تک مکمل امتناعات کا اعلان کردیاہے‘

راجستھان کا بعد بند کا اعلان کرنے والی یہ دوسری حکومت ہے۔چیف منسٹرامریندر سنگھ نے یہ اقدام اٹھایا ہے اور مذکورہ چیف منسٹر نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ تمام ضروری سرکاری خدمات جاری رہیں گے اوراشیاء جات جیسے دودھ‘ کھانے پینے کا سامان‘

ادوایات وغیرہ کی فراہمی دستیاب رہے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”تمام ڈی سیز(ڈپٹی کمشنرس) اور ایس ایس پیز(سینئر سپریڈنٹ آف پولیس)کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری اثر کے ساتھ تمام ہدایتوں پر عمل آوری کریں“

۔ تاہم ضروری خدمات پر کوئی امتناع عائد نہیں کیاگیاہے

۔قبل ازیں کچھ کرونا وائرس سے متاثرہ اضلاعوں میں امتناعات عائد گئے تھے