پنجاب پولیس امن وامان کو یقینی بنائے گی : ڈی جی پی

   

جالندھر : ریاست کے ان بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمعہ کو یہاں پنجاب آرمڈ پولیس (پی اے پی) ہیڈ کوارٹر میں 63 واں ریاستی سطح کا پولیس یادگاری دن منایا گیا جنہوں نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ریاست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پنجاب، گورو یادو نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک غیر معمولی فورس ہے جس نے امن اور بدامنی کے وقت قوم کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس امن و امان کو یقینی بنائے گی۔