چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر صحت وجئے سنگلا کو 2 ماہ پرانی بھگونت مان حکومت کی کابینہ سے کرپشن الزامات پر منگل کو برطرف کردیا گیا اور فوری بعد اُن کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ وزیر موصوف کرپشن کے معاملوں میں ملوث ہے اور اُن کے پاس اِس بات کا ثبوت ہے۔