پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15 جنوری تک بند

   

جالندھر : پنجاب میں کووڈ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر حکومت نے منگل کو رات کا کرفیو نافذ کیا اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور سنیما ہالوں کو 50فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دی ہے۔ تمام شہروں اور قصبوں میں تمام غیر ضروری سرگرمیوں کیلئے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔