پنجرہ توڑ تنظیم کاصفورہ کی ضمانت پررہا ئی کا مطالبہ

   

نئی دہلی، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی پنجڑہ توڑتنظیم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورا زرگار کو ضمانت نہ دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی آواز کو جرم قرار دینے کی کارروائی بند کرنے اور صفورا کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔غیر سرکاری تنظیم پنجڑہ توڑ گروپ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ دہلی کے پرتشدد فساد میں صفورا کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے باوجود ان کی ضمانت سے انکار کردیا گیا ۔ صفورا 21 ہفتوں کی حاملہ ہیں۔