سدھونے اسی سال جولائی میں پارٹی کے ریاستی سربراہ کا عہدہ حاصل کیاتھا
چندی گڑھ۔نوجوت سنگھ سدھو نے منگل کے روز پنچاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
سونیا گاندھی کو تحریر کردہ مکتوب میں سدھو نے تاہم کہاکہ وہ پارٹی میں اپنے خدمات کو جاری رکھیں گے۔سدھونے اسی سال جولائی میں پارٹی کے ریاستی سربراہ کا عہدہ حاصل کیاتھا۔مکتوب میں انہوں نے لکھا۔
ایک آدمی کے کردار کا خاتمہ ایک کونے سے شروع ہوتا ہے‘ میں پنچاب کے مستقبل پر کبھی مفاہمت اور پنجاب کی فلاح وبہبود پر سمجھتا نہیں کروں گا“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ”اسی وجہہ سے میں نے پنجاب نیشنل کانگریس کمیٹی کے صدر سے استعفیٰ دیدیا ہے۔میں کانگریس کے لئے خدمات کوجاری رکھوں گا“۔
فوری طور پر اس بات کی جانکاری نہیں مل سکی کہ پنچاب کانگریس کے سربراہ کے عہدے سے سدھو نے استعفیٰ کیوں دیاہے