پنچایت انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمشنر کا اظہار مسرت

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ الیکشن کمشنر این رمیش کمار نے مسرت کا اظہار کیا کہ ریاست کے عوام نے دوسرے مرحلہ کے پنچایت انتخابات میں جوش و خروش کا اظہار کیا ہے اور ووٹ ڈال کر جمہوریت میں یقین ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کاہ کہ ریاست کی تقریبا نصف پنچایتوں میں انتخابات پرامن رہے جبکہ کچھ ہی مقامات پر معمولی واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میںا نتخابات کے پرسکون انعقاد میں کلکٹرس اور سپرنٹنڈنٹس پولیس نے بھی موثر رول ادا کیا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں عوام آزادانہ طور پر رائے دہی میں حصہ لے سکے ۔ الیکشن کمشنر نے پنچایت انتخابات کے پیش نظر موثر سکیوریٹی انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔