پنکچر کی دکان سے گاڑی کی چوری ، سارقین گرفتار

   

ریاض ۔ خدمات کی فراہمی کے تمام مقامات پر سیکوریٹی کیمروں کی موجودگی اور چوری اور لوٹ مار کی کاررائیوں پر سخت سزاؤں کے باوجود یہ اقدامات بعض افراد کو دن دہاڑے گاڑی چوری کرنے سے نہ روک سکے۔ اس بات کی تائید ایک زیر گردش ویڈیو کلپ نے کی جس میں الشرقیہ صوبے میں ایک پنکچر کی دکان سے بعض افراد گاڑی کو اس کے مالک کے سامنے لے اڑتے نظر آئے۔ ادھر الشرقیہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کے بیان کے مطابق بقیق ضلع کی پولیس نے 3 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے گاڑیوں کے پنکچر کی ایک دکان سے گاڑی چرالی تھی۔