پوتن، ٹرمپ سے غیر مشروط بات چیت کیلئے تیار

   

ماسکو : کریملن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے روسی صدر سے ملاقات کے بیان کو خوش آئند قرار دیدیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان کریملن کے مطابق ڈمٹری پیشکوو کا کہنا ہے کہ صدرپیوٹن نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ رابطے کیلئے تیار ہیں، وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کیلئے تیار ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کے بعد امریکا کیوو کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے ۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی بھی امریکی حمایت کے بغیر جنگ ہارنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ش