پوجا بھٹ : ہمہ جہت صلاحیت کی مالک

   

ممبئی : ہمہ جہت صلاحیت کی مالک پوجا بھٹ نے نہ صرف ادکاری میں شہرت حاصل کی بلکہ فلمسازی اور ہدایت کاری میں بھی اپنے بہترین صلاحیت سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔پوجا کی پیدائش 24 فروری 1972 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد ہندی فلموں کے معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر مہیش بھٹ ہیں۔پوجا نے کریر کا آغاز 17سا ل میں ٹیلی فلم ’ڈیڈی‘ سے کیا تھا۔