پورا بہار ہمارا پریوار اور اس کی خدمت ہمارا دھرم:نتیش کمار

   

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی خدمت کو اپنا دھرم اور پورے بہار کو اپنا خاندان قرار دیا اور 2005 سے پہلے لالو۔رابڑی کے دور میں ریاست کی حالت زار یاد دلاتے ہوئے ریاست بہار کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کے امیدوار کو ووٹ دیں۔انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کے اختتام سے قبل وزیر اعلیٰ مسٹر نتیش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہار کے لوگوں کو ایک خط لکھ انہیں یاد دلایا کہ سابقہ حکومت نے 2005 میں بہار کو کس حالت میں پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا خزانہ خالی تھا۔ سڑک، بجلی، اسکول، اسپتال جیسی بنیادی سہولیات کی بات کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ گھوٹالے ، جرائم، اغواء، قتل، ڈکیتی، قتل عام، مافیا راج وغیرہ بہار کی پہچان بن چکے تھے ۔ صنعتیں بند تھیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خوف سے تجارت پیشہ افراد بہار سے بھاگ جاتے تھے اور ڈاکٹروں کو بھی تاوان کے لیے اغواء کیا جاتا تھا۔نتیش کمار نے مزید کہاکہیہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ بہار میں نظام درہم برہم ہوگیا تھا، سچ یہ ہے کہ اس وقت بہار میں کوئی نظام ہی نہیں تھا۔