پوروانچل ایکسپریس وے جدید سہولتوں کا عکاس

,

   

341 کیلو میٹر طویل ایکسپریس وے کا افتتاح ، مودی کا خطاب
سلطانپور: گذشتہ حکومتوں پر مشرقی اترپردیش کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے اترپردیش میں جدید سہولیات کا عکاس ہے ۔تقریبا 22ہزار کروڑ کے اخراجات سے تیار 341کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تین سال پہلے جہاں صرف زمین تھی وہاں آج ا تنا جدید ایکسپریس وے گذررہا ہے ۔یہ یوپی کے ترقی کا ایکسپریس وے ہے ۔ نئے یوپی کی ترقی کا ایکسپریس وے ہے ۔ نئے یوپی کی تعمیر کا ایکسپریس وے ہے ۔ یوپی کی مضبوط ہوتی معیشت کا ایکسپریس وے ہے ۔ یوپی کی شان کا ثبوت ہے ۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے وہ خود کو فخر محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مکمل ترقی کے لئے علاقوں کا مساوی ترقی بھی بہت ضروری ہے ۔ کچھ علاقے آگے چلے جائیں اور کچھ دہائیوں تک پیچھے چلے جائیں۔ یہ غیر مساوی ٹھیک نہیں ہے ۔ ترقی کے امکانات ہونے کے باوجود نارتھ ایسٹ کو اتنا فائدہ نہیں ملا۔ یوپی کا چوطرفہ ترقی پر بھی گذشتہ حکومتوں نے دھیان نہیں دیا۔ ریاست کو مافیا اور غریب کے حوالے کر دیا گیا تھا۔