نئی دہلی: پورے ملک میں انشورنس کمپنیوں کے 50,000 ملازمین نے منگل کو کھانے کے وقفے کے دوران اپنے مطالبات نہیں مانے جانے پر مظاہرے کئے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے بیمہ کارکنوں کی آل انڈیا تنظیم جے ایف ٹی یو کے کنوینر ترلوک سنگھ نے بتایا کہ بیمہ کارکنوں نے اپنے ساتھ تنخواہ اور دیگر الاؤنسز میں عدم یکیسانیت کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف ٹی یو نے 8 ستمبر کو ہونے والی اپنی ورچوئل میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ آج سے پورے ملک کے تمام مراکز پر دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران مظاہرے منعقد کیے جائیں گے ۔ سنگھ نے بتایا کہ یہ قدم ایل آئی سی کے مقابلے تنخواہ پر نظرثانی کی تجویز پر عدم مساوات اور ناانصافی اور ایل آئی سی کو مساوی تنخواہ کے مطالبے ، این پی ایس میں 14 فیصد اور فیملی پنشن کو 15 تا 30 فیصد کرنے میں تاخیر کے خلاف اٹھایا گیا ہے ۔ کے پی آئی کے یکطرفہ نفاذ اور تنظیم نو کی مخالفت کرنے کے لیے تمام حلقوں سے ایجی ٹیشن کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ منگل کو یہاں کنچن جنگا بھون میں واقع یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کے باہر ایک علامتی احتجاج کے دوران مظاہرہ کریں گے ۔