حیدرآباد۔/20ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست کی تمام یونیورسٹیز میں ایم اے، ایم کام اور ایم ایس سی کے علاوہ دیگر پوسٹ گریجویشن کورسیس میں داخلوں سے متعلق کامن کورس گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ CPGET-2022 کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر آر لمبادری اور وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی رویندر نے نتائج جاری کئے۔ کامن انٹرنس ٹسٹ میں 94.39 فیصد امیدواروں کو کوالیفائی قرار دیا گیا ہے۔ امتحان میں شرکت کیلئے 67117 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں جبکہ 57262 نے امتحان میں شرکت کی۔ 54054 امیدوار کوالیفائی قرار دیئے گئے۔ امیدوار اپنے نتائج کا ویب سائیٹ www.osmania.ac.in پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ کامن انٹرنس کے ذریعہ ریاست کی مختلف یونیورسٹیز کے تقریباً 50 کورسیس میں داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ر