پولاورم پراجکٹ پر کے سی آر موقف واضح کریں: بنڈی سنجے

   

تلنگانہ کے مفادات سیاسی مقاصد کیلئے نظرانداز،تلنگانہ کا بی آر ایس صدرکون ہے؟
حیدرآباد۔/4 جنوری، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کی سرگرمیوں کی آندھرا پردیش میں توسیع سے متعلق کے سی آر کے اقدامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے پولاورم پراجکٹ پر کے سی آر سے موقف کی وضاحت کا مطالبہ کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ کے سی آر نے تلنگانہ کے مفادات کے برخلاف پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کا الزام عائد کیا تھا۔ اب جبکہ بی آر ایس کو آندھرا پردیش میں توسیع دی جارہی ہے لہذا کے سی آر کو اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پولاورم پراجکٹ بی آر ایس کیلئے قابل قبول ہے؟۔ بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں موجود آندھرائی ووٹرس کی تائید حاصل کرنے کیلئے کے سی آر آندھرائی قائدین کو بی آر ایس میں شامل کررہے ہیں۔ ووٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کے سی آر پانی کی تقسیم میں ناانصافی کا بہانہ بناکر دونوں ریاستوں کے عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے بی آر ایس کے آندھرا پردیش یونٹ کے صدر کے نام کا اعلان کیا ہے لیکن پارٹی کیلئے ابھی تک قومی صدر نہیں ہے۔ قومی صدر کے بغیر ریاستی صدر کا اعلان ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود تلنگانہ میں ریاستی صدر کے نام کا اعلان نہیں کیا جبکہ پڑوسی ریاست میں تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا کہ ریاست میں زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی ثابت کریں۔ ر

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں نظام شوگر فیکٹری کے احیاء پر توجہ دیئے بغیر کے سی آر آندھرا پردیش کے پراجکٹس کی تائید کررہے ہیں۔ر