شرما نے یہ بھی کہاگیاتھا کہ وہ بھوٹان‘ سکم‘ چین تین جنکشن پر ہندوستانی تنصیبات کی تعیناتی کی بھی جانکاری فراہم کرے۔
نئی دہلی۔مذکورہ دہلی پولیس نے ہفتہ کے روزکہاکہ راجیو شرما نامی ایک فری لانس صحافی کو مبینہ طور پر ہندوستان کی سرحدی حکمت عملی‘ فوجی تنصیبات اورخارجی پالیسی کے متعلق حساس جانکاری چین کے خفیہ ایجنسیوں کو دینے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔
ایک پریس کانفرنس میں اسپیشل سل ڈی سی پی سنجیو کمار یادو نے کہاکہ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ شرما نے مبینہ طورپر کس قسم کی انفارمیشن چین کے خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں کو سوشیل میڈیا اکاونٹس اور ای میل ائی ڈی کے ذریعہ دی ہے۔
پولیس نے کہاکہ تفتیش کے دوران شرما کے بیان کی بنیاد پرایک چینی عورت کیونگ شی اور ان کے نیپالی ساتھی شیر سنگھ عرف تیج بوہرا کو بھی ہفتہ کی صبح گرفتار کرلیاگیاہے۔
یادو نے کہاکہ’چینی عورت اور اس کے ساتھی دونوں دہلی کے مہیپال پور علاقے کے شیل کمپنیوں میں ڈائرکٹرس ہیں اور وہ چین کے لئے دوا ایکسپورٹ کررہے تھے اور اس کے بدلے انہیں انہیں موٹی رقم ادا کی جارہی تھی جو یہاں پر موجود ایجنٹس کو دے رہے تھے“۔
پولیس کا کہناہے کہ سرکاری رازداری ایکٹ کے تحت گرفتار 61سالہ صحافی کو چین کے خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں نے یہ بھی کہاتھا کہ تبت کے روحانی لیڈر دلائی لامہ کے متعلق جانکاری فراہم کریں۔
پولیس نے کہاکہ”حالیہ دنوں میں ایک خفیہ جانکاری ایک خفیہ ایجنسی سے ملی تھی کہ راجیو شرما کے غیر ملکی خفیہ اداروں کے افسر سے تعلقات ہیں اور وہ غیرقانونی طریقہ کارکن سے فنڈس وصول کررہے ہیں تاکہ قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات پر مشتمل حساس جانکاری فراہم کرے“۔
ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ شرما نے مبینہ طور پر چینی خفیہ ایجنسی کے عہدیدار مائیکل سے 2016میں رابطہ کیااور 2018تک اس کوخفیہ جانکاری فراہم کی ہے۔
پولیس کا دعوی ہے کہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ مائیکل سے رابطہ میں آنے والے شرما کے چین دورے کے تمام اخراجات بھی مائیکل نے برداشت کئے تھے