پولیس عہدیدار متاثرین کو انصاف رسانی کیلئے کام کریں: ڈی جی پی

   

فرائض سے غفلت برتنے پر سخت کارروائی کا انتباہ ۔ پولیس سربراہ کا ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے ریاست کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ ڈی جی پی نے تمام عہدیداروں کو بتایا کہ وہ اپنے کام کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھاتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنائیں اور متاثرہ شخص کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کریں۔ ڈی جی پی نے اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ آئی پی ایس کا انتخاب کر رہے تھے تقریباً لوگوں نے اس کی مخالفت کی تھی لیکن انہوں نے آئی پی ایس بننے کا فیصلہ کرکے اب تک 33 سالہ سفر طے کیا اور آج انہیں فخر ہے کہ انہوں نے آئی پی ایس بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج تلنگانہ کو نمبر ایک مقام ملک بھر میں حاصل ہوا اور وہ اس وقت ریاست کے پولیس سربراہ ہیں۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو بتایا کہ جب بھی کوئی شکایت وصول ہو تب وہ سنجیدگی کے ساتھ متاثرہ شخص کی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی اپنے فرض سے انصاف نہیں کرتا جس کی وجہ سے پولیس کا نام خراب ہوگا تب اس افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان پر نظر رکھنے QR کوڈ متعارف کیا جارہا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے اہل خانہ سے انصاف کرکے انہیں ہر مصیبت سے دور رکھتے ہیں اسی طرح وہ شکایت کنندہ کے ساتھ انصاف کریں جس سے عوام میں بھی پولیس پر یقین ہو کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے عوام کے ساتھ بہتر سلوک کریں اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں۔ اڈیشنل ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر مہیش ایم بھگوت نے کہا کہ ہمیں خامیوں کو دور کرکے عوام سے انصاف کی ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے پولیس افسران کو بتایا کہ ہم اپنی کارکردگی کے ذریعہ ہمارے عہدہ سے انصاف کریں جس سے پولیس کی بھی ساکھ برقرار رہے گی۔ رشوت خور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ ش