پولیس ملازمین اور ان کے افراد خاندان کیلئے ہیلت کیمپس

   

اچھی صحت کی برقراری کے اقدامات ، کمشنر سائبرآباد وی سی سجنار کا خطاب
حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے عملہ کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منفرد اقدام کا آغاز کیا ہے ۔ ملازمین پولیس کی صحت کی جانچ کیلئے سائبرآباد پولیس کسی مقام پر ہیلت کیمپ منعقد نہیں کرے گی ۔ بلکہ ملازمین کی دہلیز تک خدمات کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ ملازمین پولیس کے ساتھ ساتھ اب ان کے افراد خاندان بھی ان ہیلت کیمپس میں شرکت کریں گے ۔ چونکہ چار تا 5 پولیس اسٹیشنوں پر مشتمل ایک ہیلت کیمپ رکھا جائے گا تاکہ ملازمین کو آسانی حاصل ہوسکے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار کی خصوصی دلچسپی سے اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے ۔ آج منعقدہ اس ہیلت کیمپ میں بالانگر مادھاپور شمس آباد رائے درگم اور رامچندراپورم پولیس اسٹیشن حدود کے ملازمین نے افراد خاندان کے ساتھ شرکت کی ۔ اس ہیلت کیمپ میں مکمل طبی تشخیص کے ساتھ ای سی جی ، ٹو ڈی ایکو و دیگر اعضاء کی تشخیص کی گئی ۔ اس ہیلت کیمپ میں کارپوریٹر ہاسپٹل تجربہ کار ڈاکٹر نے شرکت کی ۔ جن میں کیر ہاسپٹل یشودھا میگسی کیور اور کانٹی نینٹل ہاسپٹلز کے ڈاکٹرز موجود تھے ۔ اور ضروری تشخیص کے بعد علاج کیلئے کارپوریٹ ہاسپٹلز کو آروگیہ بھدرتا کے تحت رجوع کرتے ہوئے بہتر علاج کیا جائے گا ۔