پولیس کا یونیفارم بھگوا رنگ کا کردیا جانا چاہئے: انوراگ کیشپ

,

   

ممبئی: شہریت ترمیمی قانون کیخلاف بغیر کسی خوف سے اپنی بات رکھنے میں مشہور بالی ووڈ فلمساز انوراگ کیشپ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطہ میں گولی چلانے کے واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا خاکی رنگ اب بھگوا کردیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوتوا دہشت گردوں کو لگتا ہے کہ وہ سچے محب وطن ہیں۔بی جے پی نے پچھلے چھ سالوں میں یہ کارنانہ انجام دیا۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈر نواب ملک نے کہا کہ جس دن بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گولی ماری گئی تھی اسی دن اس طرح کا واقعہ پیش آیا اس بات کا ثبوت ہے کہ ناتھورام گوڈسے کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور اس کی حمایت آج بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسے پستول کس نے فراہم کی؟

اسے بندوق چلانے کی تربیت کہاں سے ملی تھی؟ ان تمام کی تفتیش ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطہ میں ایک بندوق برادر نے برسرعام طلبہ پر گولی چلادی جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ پولیس وہیں کھڑی خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔ پولیس کے اس رویہ پر سخت تنقیدیں کی جارہی ہیں۔