پولیس کومولانا سعد کا پتہ چل گیا

,

   

مولانا قرنطینہ کے بعد تحقیقات میں شامل ہونگے
نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کو تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کا پتہ چل گیا ہے جو گذشتہ ماہ تبلیغی اجتماع کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر کرنے پر قرنطینہ چلے گئے تھے۔ کوروناوائرس سے نمٹنے پابندیوں کے باوجود تبلیغی اجتماع منعقد کرنے پر کارروائی کی جارہی ہے۔ وہ اس وقت جنوب مشرقی دہلی کے ذاکر نگر میں ہے۔ تاہم ان کے وکیل توصیف خان نے کہا کہ مولانا سعد اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔ ان کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ تحقیقات میں شامل ہوجائیں گے۔ 31 مارچ دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے مولانا کے بشمول 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔ ایک دن بعد دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے مولانا سعد اور دیگر کو مکتوب لکھ کر تفصیلات طلب کی تھیں۔ وکیل توصیف خان نے کہا کہ مولانا کی قرنطینہ آئندہ ہفتہ ختم ہوجائے گی اور وہ پولیس کے دوسری نوٹس کا بھی جواب دیں گے۔ قبل ازیں تبلیغی جماعت کے خلاف ٹی وی چینلوں میں اہانت آمیز خبریں جاری کرنے پر تبلیغی جماعت نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکے میڈیا رپورٹنگ کے خلاف شکایت کی ہے۔ مفاد عامہ کی درخواست دائر کرکے ٹی وی چینلوں کے نفرت انگیز رویہ پر سوال اٹھایا ہے۔