پولیس کوچکما دینے کے لئے کس طرح سماج وادی پارٹی لیڈر نے سہرہ باندھ کر فرار ہونے کی کوشش کی

,

   

فیرو زخان جو سنبھال سے سماج وادی پارٹی لیڈر ہیں نے سر پر سہرہ باندھ کر خود کو دولہا کی طرح تیار کیاتھا کہ پولیس کو چکما دے سکے

نئی دہلی۔ اترپردیش کے رامپور میں احتیاط اقدام کے طور پر متعین پولیس کو چمکادینے کے لئے سماج وادی پارٹی کے ایک لیڈر نے نیا طریقہ اختیار کیاتھا۔

نیوز ایجنسی اے این ائی کی خبر کے مطابق فیرو زخان جو سنبھال سے سماج وادی پارٹی لیڈر ہیں نے سر پر سہرہ باندھ کر خود کو دولہا کی طرح تیار کیاتھا کہ پولیس کو چکما دے سکے۔

وہ پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سے ملاقات کے لئے جارہے تھے جس پر مختلف ایف ائی آر درج کئے گئے ہیں۔

اعظم خان سے ملاقات کے لئے پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو کی آمد کے پیش نظر پولیس نے سخت سکیورٹی کے ساتھ دفعہ 144نافذ کردیاتھا

رام پور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان پر اراضی پر قبضے کے معاملے میں کئی پولیس کیس درج کردئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا دعوی ہے کہ ان کی محمد علی جوہر یونیورسٹی جس کا قیام 2006میں آیاتھا کی گیٹ سرکاری اراضی پرتعمیر کی گئی ہے۔

مسٹر یادو نے کہاکہ ”حکومت کی جانب سے ہمارے پارٹی لیڈر اعظم خان کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ایک مہینے میں ان کے خلاف80مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں بھینسیں او ربکریاں چرانے کے واقعات بھی شامل ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ تمام بے بنیاد الزامات ہیں۔

رام پور ضلع انتظامیہ اور پولیس حکومت کے اشاروں پر کام کررہا ہے مگر لوگ اعظم خان کے ساتھ ہیں“۔

مسٹر یادو نے کہاکہ اعظم خان یونیورسٹی کے قیام کے ذریعہ آنے والی نسلوں کامستقبل بہتر بنانے چاہتے ہیں