پولیس کو کرناٹک کے وزیر سے جھگڑا کرنے والے رکن اسمبلی کی تلاش

   

بنگلورو۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس مفرور کانگریس رکن اسمبلی جے این گنیش کی تلاش میں ہے۔ جنہیں مبینہ طور پر وزیر قانون آنند سنگھ کے دوران ایک خانگی تفریح گاہ میں ہفتے کی رات مذکورہ رکن اسمبلی نے زدوکوب کے ذریعہ زخمی کردیا تھا۔ ریاستی وزیر قانون نے انکشاف کیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور خاطی رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنیش کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔