پولیس کی بڑی کارروائی ، 14 سپا سینٹروں پر چھاپہ ، نامناسب حالت میں ملی 25 لڑکیاں ، 35 گرفتار

,

   

اترپردیش کے نوئیڈا سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ، جہاں پولیس نے کئی سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ اس دوران پولیس نے کئی لوگوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا ہے ۔ اس واقعہ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس کو کافی دنوں سے مقامی لوگوں کے ذریعہ سپا سینٹروں میں چل رہی ناجائز سرگرمیوں کے بارے میں خبریں مل رہی تھیں ، جس کے بعد پولیس نے اتوار کو کئی سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کی ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 18 کا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس علاقہ میں کئی سپا سینٹروں میں ناجائز سرگرمیاں چل رہی تھیں ، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی ۔ کارروائی سے پہلے نوئیڈا پولیس کے ایس ایس پی نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی اور سیکٹر 18 میں چل رہے کئی سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کی ۔ چھاپہ ماری کے دوران کئی لوگ قابل اعتراض حالت میں ملے ، جس کے بعد نوائیڈا پولیس کے ذریعہ ان لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ 

کہا جارہا ہے کہ نوئیڈا پولیس کے ایس ایس پی ویبھو کرشن کے ذریعہ یہ آپریشن کیا گیا ، جس میں 15 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ ان ٹیموں کے ذریعہ سیکٹر 18 میں چل رہے کئی سپا سینٹروں میں چھاپہ ماری کی گئی ۔ چھاپہ ماری کے دوران کئی لوگ قابل اعتراض حالت میں پائے گئے ، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے 25 لڑکیوں اور 10 لڑکوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کی 15 ٹیموں نے 14 سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کی ۔ چھاپہ ماری کے بعد ان سپا سینٹروں کو بند کردیا گیا