پولیس کے تشدد سے ہلاک ٹائر نکولس کیلئے احتجاجی مظاہرے

   

نیویارک : ٹائمز سکوائر میں ٹائر نکولس کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جسے امریکہ میں 5 پولیس افسران کی جانب سے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جواز میں روکنے کے بعد پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں وہ اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔29 سالہ ٹائر نکولس، جو میمفس میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، کو 7 جنوری کو میمفس پولیس نے “لاپرواہی سے ڈرائیونگ” کرنے پر روکا۔گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے والے نوجوان کو پولیس نے بڑی بے دردی سے مارا پیٹا تھا اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔توقع کی جا رہی ہے کہ زیر بحث حملے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد نکولس کی موت کا سبب بننے والے 5 پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔