پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اہلکار کے مکان پر چھاپہ

   

ستنا : مدھیہ پردیش کے ریوا کے اکانومک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) نے آج ستنا ضلع میں پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ایک سائنسداں کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کے املاک سے متعلق دستاویزات ضبط کر کے جانچ شروع کر دیں۔ای او ڈبلیو ریوا کے سرکاری ذرائع کے مطابق صبح ای او ڈبلیو کی 25 رکنی ٹیم نے ستنا ضلع کے آلودگی کنٹرول بورڈ کے سائنسداں سشیل کمار مشرا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ دوپہر تک کی کارروائی میں افسر کے گھر سے تیس لاکھ روپے نقد، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کے علاوہ کروڑوں روپئے کی جائیداد کے دستاویزات برآمد ہوئے ۔ فی الحال کارروائی جاری ہے جس میں مزید انکشافات کا امکان ہے ۔